• news

نیب کا نوٹس ملا تو پھاڑ دیں گے‘ حکومت کیخلاف میدان میں کھڑے ہیں: فضل الرحمن

پشاور(اے این این ) جمعیت علمااسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے اگر نیب کا کوئی نوٹس ملاتو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیب کی حیثیت کیا ہے کہ وہ مجھے نوٹس بھیجے گا، نہ تو مجھے نیب کا کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی ان کی جرات ہے کہ کوئی نوٹس بھیجیں اگر کوئی نوٹس ملا بھی تو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جیسے فیصلے احتساب عدالتوں کی جانب سے آئے ہیں کیا اس کے بعد بھی نیب احتساب کریگا؟ یہ سب جو نیب کے پاس ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، نیب کو ہم تسلیم نہیں کرتے، بیس سالوں سے میرے اثاثوں کی کھوج لگارہے ہیں ،آج بھی اپنا یہ شوق پورا کرلیں ۔جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوملنے والی سزا ختم کی جائے،چیئرمین سینٹ کے معاملے میں اپوزیشن اکثریت میں ہے جواسے ہٹاناچاہتی ہے جبکہ حکومت اقلیت میں جسے یہ حق نہیں کہ راستہ روکے,یہ اصطبل کھولیں گے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی ادارہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن