داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز، دہشتگردی کا خطرہ بدستور موجود ہے: عراقی وزیراعظم
بغداد(این این آئی)عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں داعش کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ مگر انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ داعش کو دوبارہ عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔