• news

فرانس میں ڈیجیٹل ٹیکسکے قانون پرامریکہ کو تشویش

پیرس (آن لائن) فرانسیسی سینیٹ نے ڈیجیٹل ٹیکس کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ امریکہ نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا جو فرانس میں سالانہ کم از کم 25 ملین یورو کا کاروبار کر رہی ہیں۔عالمی سطح پر اگرکسی ڈیجیٹل کمپنی کا کاروباری حجم 750ملین ڈالر ہے تو اسے بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔امریکہ نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن