مالی: مسافر بس اور کیمپ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بمباکو (آئی این پی)مقامی پریس کی خبر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نائجر کی سرحدوں کے جوار کے میناقہ علاقے میں ایک مسافر بس اندھا دھند فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروںنے نائجرکے میناقہ علاقے میں ایک مسافر بس اور ایک سول کیمپ کو نشانہ بنایا۔ان حملوں میں 5 بس مسافر اور کیمپ میں 2 شہری ہلاک ہو گئے۔