عمران کا پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا: شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت نیوز) صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہیں۔ عمران کا پاکستان لاک ڈائون کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا۔ شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا بے گناہ اور مظلوم سیاسی قیدی نوازشریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔ قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ نوازشریف کو رہا کیا جائے۔ نوازشریف نے قوم کو مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ‘ بدامنی سے نجات دلائی۔ بجلی‘ سڑک‘ روزگار‘ وقار اور امن و امان دیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا مخالفیوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان کے ریونیو میںاضافہ کیسے ہو گیا؟ حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا۔