• news

بغیر اجازت ایم فل‘ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے افسروں‘اساتذہ کیلئے وارننگ لیڑ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے افسران اور اساتذہ کیلئے وارننگ لیڑ جاری کردیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ محکمہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ متعدد سربراہان ادارہ اور اساتذہ نے اعلیٰ تعلیم الاونس کے حصول کی غرض سے اپنی جائے تعیناتی سے سو دو سو کلومیٹر دور تعلیمی اداروں میں داخلہ لے رکھا ہے جس سے سکولز میں تدریسی عمل متاثر ہورہا ہے ایسے افسران اور اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے تاہم اساتذہ شام کی کلاسز یا ویک اینڈ پروگرام میں کلاسز لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن