• news

آسٹریلیا میں 600 کوریلا طوطے پراسرار طور پر ہلاک

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں تقریباً 600کوریلا طوطوں کی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق طوطوں کی ہلاکت ایڈلیڈ شہر کے ون ہل پرائمری سکول کے نزدیک پیش آیا جہاں کوریلا طوطے چیخیں مارتے ہوئے اچانک زمین پر آکر گرگئے جن کی گردن سے خون نکل رہاتھا۔جن کو دیکھ کر بچے خوفزدہ ہوگئے۔بعد ازاں سکول ٹیچر نے ریسکیو کو کال کر کے بلایا،حکام کے مطابق شاید ان کو زہر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن