• news

15مشیر قومی خزانے پر بوجھ اور نتیجہ صفر ہے: نفیسہ شاہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے 15مشیر قومی خزانے پر بوجھ ہیں پھر بھی نتیجہ صفر ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ڈوب رہی ہے صرف کل کے دن اسٹاک مارکیٹ میں لوگوں کا 34ارب سے زیادہ روپوئوں کا نقصان ہوا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت سے نجات کے لئے قوم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔ آج حالت یہ ہے کہ محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، تاجر پریشان ہیں، صنعتیں بند ہو چکی ہیں، بازار خریداروں سے خالی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن