عوام اپوزیشن کا اصلی چہرہ دیکھ چکے جو اپنی چوریاں چھپاناچاہتی ہے: غلام سرور
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ عوام اپوزیشن کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں جو اپنی چوریاں چھپاناچاہتی ہے پہلے کہہ رہی تھی کہ ہم رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ عید گذرے بھی ایک ماہ ہوگیا لیکن اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکی اپوزیشن نے دوسرا دعوی ٰکردیا کہ وہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پیش کردہ پہلا بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی لیکن وہ بھی پاس ہوگیا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا دعویٰ کیا گیا جو دھرا کا دھرا رہ گیا اب چیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی سوال یہ ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف کیا الزامات ہیں جن کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک لا ئی جا رہی ہے اس کا صرف ایک جواب ہے کہ اپوزیشن کا کام سسٹم کو خراب کرنا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ صدر میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن ہو پردہ ڈالنے میں لگی ہے جس کی تمام تر کڑیاں ایک ہی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کی باتوں میں نہیں آنے والا،مسلم لیگ کی تاریخ ہے اداروں کو کمزور کرنا، عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں پر ہمیشہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی نواز شریف کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا، غنڈوں کو بلا کر سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا تھاشرم ہو تو وہ ایسا نہیں کرتے جسٹس قیوم پر اثر انداز ہونے کی شہباز شریف کی طرف سے کوشش کی گئی اور حالیہ فیصلے میں ایک میں سزا پائی اوردوسرے میں نواز شریف بری ہوئے ملتان میں 16 سال پرانی پہلی ویڈیو خرید کر سسلین مافیا منظر عام پر لائی انہوں نے سوال کیا کہ کہاں سے ویڈیو خریدی گئی اور پھر جج صاحب نے اس پر بیان حلفی بھی جمع کرایا گیااپیلیں زیر التواء ہیں ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ نے بھی اس پر ایکشن کے لیاجج ارشد ملک کو اس لیے ہٹایا گیاکہ وہ الزامات کی زد میں تھے میں اس قسم کی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اپوزیشن کی منت بھی کرتا ہوں اور ایسا کرنے سے روکتا بھی ہوںسیاست کرنی چاہئے لیکن سیاست کی آڑ میںگندگی نہیں اچھالنی چاہئے ۔شہباز شریف را کے خلاف بات نہیں کرتا بھارت جا کر دہشت گردی پر بات نہیں کرتا بلکہ اپنے بزنس کی بات کرتا ہے۔ اس پر میں نے تحریک التوا دی مریم نواز سمیت کوئی بھی مسلم لیگ نے کا بندہ بھارت کے خلاف بات نہیں کرتا۔رحمان ملک جیسا بندہ کہہ سکتا ہے کہ پاکستانی دہشتگردی میں را کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹیکس کلچر نہیں کوئی بھی بندہ ٹیکس دینے کو تیار نہیںی۔کلبھوشن کا معاملہ بین الاقوامی فورم پر ہے اس فیصلے کے بعد ہی بات ہو گی ایک شخص پکڑا گیا اور وہ تسلیم کر رہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ایک شخص پکڑا جاتا ہے سب تسلیم کرتا ہے اور لیگی دور میں اپوزیشن کو اس پر بات نہیں کی جاتی وفاقی وزیر نے کہاکہ کل ائرپورٹ پر ایک تفتیش کا آغاز کیا جو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔