ٹیکس جمع کرنے کے اہداف قابل حصول ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی نئی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے قابل حصول اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں سیتا رامن کہا کہ اشیاء اور خدمات پر ٹیکس(جی ایس ٹی)کی وصولی میں بہتری آ سکتی ہے۔ بھارت کو امید ہے کہ 2019اور 2020کے مالی سال کے دوران محصولات کی مد میں 24.6 ٹریلین روپے جمع کیے جائیں گے۔ سیتا رامن کے بقول امرا پر اور سونے کی مصنوعات پر ٹیکسں میں اضافہ ملکی اقتصادیات میں اہم کردار ادا کرے گا۔