• news

حیدرآباد: اغوا کے بعد قتل کئے گئے بہن بھائی کے قاتل کی شناخت ہو گئی

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے کمسن بہن بھائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ملزم کا اعتراف۔ تفصیل کے مطابق حیدرآباد میں قتل ہونے والے کمسن بہن بھائی رخسانہ اور عبدالقادر کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عثمان بنگالی بچوں کو بسمہ اللہ سٹی کے ایک زیر تعمیر مکان میں داخل ہونے کا اشارہ کرتا ہے اور خود کچھ دیر بعد مکان میں داخل ہوتا ہے۔ فوٹیج میں مرکزی ملزم زیر تعمیر عمارت سے اکیلے آتے ہوئے دیکھا گیا۔ایڈیشنل آئی جی غلام سرور جمالی نے بچوں کے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملزمان تک پہنچ چکے ہیں،جلدہی میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق مرغی فروش عثمان بنگالی نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے تاہم ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن