• news

شام کے شمال مغربی حصے میں تازہ جھڑپیں،122افرادمارے گئے

دمشق(این این آئی)شام کے شمال مغربی حصے میں حکومتی فورسز اور جہادیوں کے مابین ہوئی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں122 افراد مارے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نظر رکھنے والی لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ شام کے شمال مغربی حصے میں حکومتی فورسز اور جہادیوں کے مابین ہوئی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں122 افراد مارے گئے ۔بیان کے مطابق ستمبر میں طے پانے والی فائر بندی کی ڈیل کے باوجود اس علاقے میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جسر الشغور نامی علاقے میں بدھ کے دن آٹھ شہری بھی مارے گئے تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں طبی مراکز بھی بمباری کی زد میں آئے۔ شامی تنازعے میں سن دو ہزار گیارہ سے اب تک تین لاکھ ستر ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن