• news

ساہیوال: ماڈل کورٹ سے مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت، 5 لاکھ روپے جرمانہ

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت ) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبد الغفور نے زمیندار پرویز اختر خلیل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم جا وید احمد ڈوگر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔جر مانہ کی رقم اسلامی تعزیر کے مطابق بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ملے گی۔استغاثہ کے مطابق 29فروری2016کو ملزم نے دیرینہ رنجش پر پر ویز اختر خلیل کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن