ٹوکیو: بِٹ پوائنٹ سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے لاپتہ
ٹوکیو(آن لائن)کرپٹو کرنسی ایکسچینج بٹ پوائنٹ جاپان سے تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے لاپتہ ہو گئے ہیں۔اس بات کا اعلان بٹ پوائنٹ کی منتظم کمپنی نے گزشتہ روز کیا۔کمپنی کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک لین دین معطل کر دیا گیا ہے، ان کو شبہ ہے کہ ایکسچینج کو ہیک کر لیا گیا تھا۔سسٹم میں نقص پیدا ہونے کے باعث شبہات نے جنم لیا ہے۔