بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف پھٹ پڑے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف پھٹ پڑے۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے الزام لگایا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اپنی مرضی سے جسے چاہتے ہیں اسے کھلاتے ہیں اور جسے نہ کھلانا چاہیں اسے باہر بٹھا دیتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کوہلی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو کھلاتے ہیں اور جس نمبر پر چاہیں اس نمبر پر کھلاتے ہیں اور دوسروں کا حق بھی مارتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اس لیے کپتان کوہلی کے خلاف کھلے عام نہیں بولتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ اگر وہ سامنے آئیں گے تو ویرات کوہلی انہیں ٹیم سے نکال دیں گے۔