• news

شہبازشریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، وکلاء سے مشاورت کرے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی قانونی ٹیم برطانیہ میں وکلاء سے مشاورت کرے گی۔ مشاورت کے بعد برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن