• news

اسد قیصر کا اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر (آج) منگل کو ہونے والے اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان اور کابینہ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن