• news

بھارتی فوج کی درندگی، غلطی سے سرحد عبور کرنے والے 65 سالہ ذہنی معذور کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے ذہنی طور پر معذور 65 سالہ پاکستانی کو فائرنگ کرکے شہیدکر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پسرور کے گاؤں پنڈوری کا 65سالہ اللہ رکھا جو ذہنی طور پر معذور تھا غلطی سے سرحد عبور کر گیا جس پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا۔ اللہ رکھا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اللہ رکھا 15سال سے ذہنی طور پر معذور تھا اور وہ دو دنوں سے لاپتہ تھا۔ پاکستان رینجرز کا بھارتی سکیورٹی فورسز سے رابطہ ہو گیا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اللہ رکھا کی نعش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن