جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی
اسلام آباد (این این آئی) جج ارشد ملک نے حکومت سے فول پروف سیکورٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک نے وزارت قانون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر درخواست کی، جس میں کہا گیا کہ ویڈیو تنازع کے بعد انکو اور انکے خاندان کے افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کی طرف سے دی جانی والی سیکورٹی بھی واپس نہ لی جائے۔