سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا طبی معائنہ کیا اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ لے لیے۔ ڈاکٹروں نے چودھری نثار کو آرام کا مشورہ دیدیا جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ گھر روانہ ہو گئے۔