ہائیکورٹ نے نوازشریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے مریم نواز کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی فیملی کے ساتھ ہفتے میں ایک دفعہ ملاقات کر سکتے ہیں جبکہ ملاقات کے بعد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے تک ملتوی کر دی۔