بچو ، سپورٹس کو نہ اپنانا ، بیکنگ یا کسی اور چیز میں کیریئر بنا ئو : جمی نیشم کا پیغام
لندن(آئی این پی)انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ، ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکامی پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم کافی دلبرداشتہ دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے بچوں کو سپورٹس کو بطور کیریئر نہ اپنانے کا مشور ہ بھی دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمی نیشم نے فائنل میچ میں شکست کے بعد ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچو ،سپورٹس کو نہ اپنانا ، بیکنگ یا کسی اور چیز میں کیریئر بنا ئو، 60سال کی خوشحال زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو۔نیشم کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جو ہمارے لیے باہر نکلے ، میں معافی چاہتاہوں کہ ہم آپ کو وہ نہیں دے سکے جو آپ چاہتے تھے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔