• news

اپوزیشن 25 جولائی کو یوم سیاہ منائیگی، محرم کے بعد اسلام آباد دھرنا ہوگا:فضل الرحمن

کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کافیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں ہوا۔ اس حوالے سے وقار مہدی نے بتایا کہ 25 جولائی کو تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں جلسے ہوں گے۔ جلسوں سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جمعیت علما ء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستا ن کٹھن حا لا ت سے گزر رہا ہے ،ہما را ملک امریکہ اور مغر بی دنیا کے دبا ئو میں رہتا ہے اور یہا ں کی حکومتیں بھی ان ہی کی مر ضی سے تشکیل پا تی ہیں اور انہی تر جیحات پر چلتی ہیں ،پاکستا ن کا نظر یہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہا تھوں غیر محفوظ ہو چکا ہے ،جمعیت علمائے اسلام نظر یئے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قر با نی دیگی ،محر م الحرام کے بعد اسلام آباد میں دھر نا دینگے، ،موجو دہ ناہل حکومت سے قوم کو چھٹکارا دلوائینگے ۔ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عا ملہ اور تحصیلو ں کے علما ء نظما ء کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔جے یو ا ٓئی کے مرکز ی امیر نے کہا ہے کہ پشاور میں پچیس جو لا ئی کو تاریخی نا مو س رسالت ملین مارچ ہو گا اور اے پی سی کے فیصلے کے مطا بق اس دن کو غیر شفاف الیکشن کی وجہ سے بطور یوم سیاہ بھی منا یا جائیگا

ای پیپر-دی نیشن