آئی ایم ایف سربراہ کرسٹین لیگارڈ مستعفی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کرے گا۔ کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کی سربراہ ہیں۔ کرسٹین 12 ستمبر تک اپنے عہدے پر کام کرتی رہیں گی۔