• news

مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان، قیادت خود کروں گی: مریم نواز

لاہور (وقائع نگارخصوصی) مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں وہ شریک ہوں جو آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی جس کا مقصد صرف نواز شریف کے لیے انصاف کا تقاضا ہی نہیں بلکہ قانون کی بالادستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔ عوامی نمائندوں کو سزا دینے کے لیے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔ ہر پاکستانی ایک آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں جینے کی خواہش رکھتا ہے۔ مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ دوسری جانب مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ فیصل آباد میں 21 جولائی کو ریلی سے خطاب کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن