افغان امن عمل، بھارت کو نکال باہر کیا گیا انڈین میڈیا پاکستانی کردار کا معترف
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت بھی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان، امریکہ، روس اور چین طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا مسودہ تیار کررہا ہے جبکہ بھارت کو امن مذاکرات سے الگ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اور سیاسی حیثیت مستحکم ہوئی ہے جبکہ افغانستان کے سیاسی مستقبل میں بھارت کا کردار ختم ہورہا ہے۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ سیاسی صورت حال میں بھارت کوئی کردار ادا نہ کرسکا۔