موبائل پولیس خدمت مراکزکا منصوبہ خوش آئند، عوام کو ریلیف ملے گا، آصف نکئی
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے پنجاب کے 36اضلاع کے لئے موبائل پولیس خدمت مراکزکے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مراکز کا قیام عوام کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ پولیس خدمت مراکز کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ پولیس ریکارڈ کے تحفظ اور ’’پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم‘‘ یعنی PSRMS کے ذریعے محفوظ رسائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔آصف نکئی نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی مہیا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔