• news

کار لفٹر کے پیسے قومی خزانے میں جمع نہ کروانے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) کار لفٹر کے پیسے قومی خزانے میں جمع نہ کروانے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ انفارمیشن کمشنر نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ ٹریفک پولیس غیر قانونی پارکنگ سے گاڑیوں کو اٹھا کر جرمانے کرتی ہے لیکن ٹریفک وارڈن کی جانب سے جرمانے کی رقم کسی بھی بنک میں جمع نہیں کروائی جاتی درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔درخواست گذار نے کہا کہ کار لفٹر سے اکھٹی ہونے والی رقم کے متعلق معلومات کے لیے سی ٹی او کو درخواست دی لیکن 15 روز سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن