سبز نمبر پلیٹ لگانے پر ریسکیو اہلکار گاڑی سمیت تھانے میں بند
لاہور(نامہ نگار)سبز نمبر پلیٹ لگانے پر ریسکیو اہلکارکو گاڑی سمیت تھانے میں بندکر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار عارف پرائیویٹ گاڑی پر جعلی گرین نمبر پلیٹ لگا کر مال روڈ پر گھوم رہا تھا، انچارج ٹریفک سیکٹر مال ٹو انسپکٹر جمیل اکبر نے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانے میں بند کروا دیا،ریسکیو اہلکار عارف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔