فرائض میں غفلت پر انسپکٹر ‘4 تھانیداروں سمیت متعدد اہلکاروں کوسزائیں
فیروز والہ( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک انسپکٹر اور چار تھانیداروں سمیت متعدد اہلکاروں کوسزائیں دیں اوربعض ملازمین کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے۔ پولیس ملازمین کیخلاف شہریوں کی طرف سے دی جانیوالی درخواستوں کا جائزہ لیااور احکامات جاری کئے، ڈی پی او شیخوپورہ نے 22 پولیس ملازمین کو ان کی غفلت ثابت ہونے پر مختلف سزائیں دیں۔