• news

لاہور: پولیس افسر ،جوان اوروارڈنز بارش میں متحرک، شہریوں کی مدد کرتے رہے

لاہور(نامہ نگار)پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی ہدایت پر پولیس کے افسروں اور جوان بارش کے دوران مسلسل متحرک رہے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کی۔ پولیس افسران، ٹریفک وارڈنز، پی آر یو اور ڈولفن سکواڈ کے جوان نشیبی علاقوں میں تعینات اور پانی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکے لگاتے رہے۔ بعض مقامات پر پولیس کرین کی مدد سے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ڈی ایس پیز اور وارڈنز نشیبی سڑکوں پر موجود رہے۔ سی ٹی او نے خود بھی گاڑیوں کو دھکا لگا کر خشک مقام پر منتقل کیا۔ انڈرپاسز میں پھنسی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی پانی سے دور کرنے میں مدد کی گئی۔ا یس پی ٹریفک سردار محمد آصف خاں اور ایس پی سٹی آصف صدیق سمیت تمام سرکل افسران اور ٹریفک وارڈنزبھی سڑکوں پر موجود رہے۔والٹن روڈ،قینچی،ایک موریہ پل،گلاب دیوی،لاہور بریج،ٹمبر مارکیٹ،سمن آباد،لکشمی چوک سمیت دیگر شاہراؤں پر پانی کھڑا رہا۔وارڈنز نے ٹریفک کورواں دواں رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن