شمالی وزیرستان میں دھماکہ‘ دو گاڑیاں تباہ سرچ آپریشن میں مشکوک شخص گرفتار
بنوں (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ‘ دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں آئی ای ڈی پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا۔ نتیجے میں دو سول گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔