سرکاری پرائیویٹ سکیمیں: 60 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، جدہ، مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر عازمین حج میں 10 لاکھ سمز تقسیم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ رواں سال 2 لاکھ پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے عازمین حج میں 10لاکھ موبائل فون سمز تقسیم کی گئیں۔ رواں سال بائیو میٹرک تصدیق کے بعد موبائل فون سموں کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا تھا۔