• news

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سونا 1150 روپے تولہ سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 23پیسے اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں 20پیسے کم ہو گئی ہے۔ جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کم ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160.0588روپے سے کم ہو کر 159.8237روپے اور اوپن مارکیٹ میں 160.50روپے سے کم ہو کر 160.30روپے ہو گئی ہے جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 83800روپے سے کم ہو کر 82650روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن