• news

گندم آٹے کی برآمد پر پابندی‘ درآمدی کھاد کے نرخ 18 سو روپے بوری مقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور آٹا کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے،ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میںملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے اندر گندم کے مناسب ذخائر موجود ہیں،اس بار گندم کی خریداری کی مقدار گذشتہ سال کے مقابلہ میں 33فیصد کم ہے ،جبکہ گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ بھی تشویش کا باعث ہے ،کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدائت کی کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے روٹی اور گندم کی دیگر اشیاء کی قیمت میں اضافہ میں اضافہ کو کنٹرول کے اقدامات کئے جائیں،ای سی سی نے نیشنل فرٹلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے لئے درآمدی یوریا کھاد ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1800روپے فی بیگ مقرر کرنے کی منظوری دے دی،یہ166روپے کم ہے جبکہ موجودہ قیمت1966روپے فی بیگ ہے ،یوریا کی امپورٹ پرائس اور ڈیلرز ٹرانسفر پرائس کے فرق کا تخمینہ 937.92ملین روپے ہے ۔اجلاس میں ہدائت کی گئی کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے بیگ کی1800روپے کی قیمت پر عمل یقینی بنایا جائے ،ای سی سی نے پی اائی کو اپنے8بوئنگ777ہوائی جہازوں میں آئی ایف ای کی ااپ گریڈیشن کے لئے پہلے سے منظور شدہ بجٹ کو از سر نو مختص کرنے کی منظوری دیدی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکریپ ،سلیگ اور ایش جس میں میٹل ارسینک اور ان کے کمپاونڈ جو ایلومینم ہیں کو ممنوعہ آیٹمز کی فہرست سے نکال کر ’’رسٹریکٹیڈ‘‘ آیٹمز کی فہپرست میں شامل کر دیا جائے،تاہم ان کی درآمد بعض شرایط کے تحت ہو گی ،یہ میتریل ایسے صنعتی صارفین منگوا سکیں گے جن کے پاس ری سائکلنگ کی سہولت ہو ،وزارت موسمیاتی تبدیلی سے این اور سی بھی لیا ہو گا ای سی سی نے تمباکو کی کم سے کم انڈی کیٹو پرائس کی بھی منظوری دے دی ،ایف سی وی تمباکو پلین کی فی کلو انڈی کیٹو کم از کم پرائس190.63روپے فی کلو ہو گی ،ایف سی وی سب ماونٹینیوس219.77روپے فی کلو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن