• news
  • image

بہترین پولیسنگ کے لیے سہولتوں کی ضرورت

امیں آپ کے موقر روز نامے کی وساطت سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق تھانوں کی حالت بہتر بنانے سے ہی موثر پولیسنگ ممکن ہے تھانوں کا بہترین انفراسٹرکچر سٹیشن ہائوس آفیسرکا مستند کرائم فائٹر ہونا انتظامی عملے کامستند ہونا اور ہر سائل کی درخواست پر بر وقت فیڈ بیک سے بہترین پولینسگ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔ پنجاب پولیس میں بھی موٹر وے پولیس کے طرز کے اسلوب اپنائے جائیں تویہ بھی مثالی پولیس بن سکتی ہے ۔آئی جی پنجاب کے اس ویژن کا آغاز تھانہ نارنگ منڈی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او نوید انجم اعوان کے انتظامی امور کی روشنی میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے جس کا کریڈٹ ڈی پی او ضلع شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کو بھی جاتا ہے ۔ایس ایچ او نارنگ نوید انجم اعوان نے بہترین پولیسنگ کے ویژن کو اپناتے ہوئے تھانے میں سائلوں سے ملاقات اور ان کے بیٹھنے کے لیے سازو سامان آراستہ ویٹنگ لابی روم بنایا ہے۔ دوسرا ایس ایچ او نے یہ کام ترتیب دیا ہے کہ ہر سائل کی درخواست پر وہ خود فیڈ بیک لیتے ہیں کہ آیا ان کی داد رسی ہوئی ہے ۔علاقے میں پولیس کے موثر گشت کے عمل سے ڈکیتی،راہزنی کی وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان قانون کی گرفت میں آنے سے اہل علاقہ نے سکون کا سان لیا ہے ۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا)

epaper

ای پیپر-دی نیشن