فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ نے عامر خان کیساتھ فائٹ سے انکار کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ کی ٹیم نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ مینی پاکیاؤ کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور فلپائنی باکسر کے ساتھ ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔مینی پاکیاؤ ہفتے کو لاس ویگاس میں امریکن باکسر کیتھ تھرمین سے مقابلہ کریں گے۔