کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی جائے گی، دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کمانڈر کلبھوشن جادیو کوقونصلر رسائی دی جائے گی دفتر خارجہ اعلامیہ کے مطابق کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائے گی کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کیلئے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے بھارتی کمانڈر کلبھوشن جادیو کو عالمی عدالت کے فیصلے اور ویانا کنونشن کے تحت حاصل حقوق سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔