کلبھوشن کیس میں ثابت کر دیا بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے: اٹارنی جنرل
لاہور (آ ئی این پی)اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہاہے کہ بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے۔انور منصور خان نے ایک انٹر ویو میں کہا عالمی عدالت نے جو فیصلہ دیا اس سے بہترنہیں ہوسکتا تھا،انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی کھلی طور پرجیت ہوئی ہے، جو دلائل ہم نے عالمی عدالت میں پیش کییانھیں تسلیم کیا گیا، کلبھوشن پاکستان میں ہی رہے گا، ہم نے کم سے کم ثابت کردیا کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت جاسوسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے۔انور منصور نے مز ید کہا کہ میں فیصلے پرقوم اور پاک فوج کومبارکباد دیتا ہوں، عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ کس طرح سے قو نصلر رسائی دی جائے گی۔