• news

منڈی فیض آباد: مٹی کا تودا گرنے سے 3 بچے تالاب میں ڈوب گئے، 2 جاں بحق

منڈی فیض آباد (نامہ نگار ) منڈی فیض آباد کے نواحی گائوں ناظر پکا میں مویشی چراتے ہوئے تین بچے مٹی کا تودا گرنے سے تالاب کے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ دو موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکل آیا۔ بتایا جاتا ہے رضوان علی اور حیدر علی بچیکی اپنے عزیزوں کے پاس ناظر پکا میں آئے ہوئے تھے و ہ سلیمان کے ساتھ مل کر کھیتوں میں مویشی چرا رہے تھے کہ ایک تالاب کے قریب سے گزرتے ہوئے مٹی کا تودا گرنے سے تینوں تالاب میں ڈوب گئے۔ سلیمان اور رضوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ۔، حیدر علی اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکل آیا 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ورثاء نے کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور انہوں نے دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن