• news

کرنٹ اکائونٹ خسارہ 31.7 فیصد کم ہوگیا: سٹیٹ بنک

کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (سی اے ڈی) میں جولائی سے جون 2019 کے عرصے میں مزید 31.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔ جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کے 6.3 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کا 4.8 فیصد تک ہوگیا۔واضح رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے خاتمے کی ایک وجہ بن رہا جس نے بالآخر حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس بیل آؤٹ پیکج کے لیے جانے پر مجبور کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن