• news

پی سی بی نیا ڈومیسٹک سٹرکچر ‘6ٹیمیں شریک ہونگی‘ تجاویز حکومت کوارسال

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نئے مجوزہ کرکٹ سٹرکچر کے لئے تجاویز پی سی بی آئین میں شامل کرنے کے وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میںقائد اعظم ٹرافی ، قومی ون ڈے ، ٹی ٹونٹی اور انڈر 19 ٹورنامنٹس میں 6 صوبائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بیک اپ کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے ہر فارمیٹ میں چھ صوبائی ٹیمیں نان فرسٹ کلاس یا گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ہر سال تمام صوبوں کی چیمپئن سٹی ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ صوبائی ایسوسی ایشن ہر سال انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ سے قبل کروایا کریں گی۔ انٹر کلب چیمئن شپ کروانا ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہوگی اور صوبائی کرکٹ ایسوی ایشنز کلب چیمپئن شپ کومانیٹر کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن