ہائیکورٹ :کرکٹر شرجیل ای سی ایل کیس ‘حکومت نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے دائردرخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی ۔عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا۔