ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستانی ٹیم عمان پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ اورآل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم عمان پہنچ گئی‘ایونٹ 21جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ،سیکرٹری مرتضی حسن بنگش اورایشین تائیکوانڈویونین کے ایگزیکٹوممبرافتخار تبسم اردن میں موجودہیں کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کے کھلاڑیوں تیمو رسعید ،محمد دانش،حمزہ سعید،عمّار اشفاق،سعد آصف،سینان اشفاق اور ٹرینر فیصل بٹ کو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعید ودیگرعہدیداران نے رخصت کیا۔