• news

مریم نواز کی سپورٹ کیلئے آنے والے 4 لیگی کارکن حادثے میں زخمی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد آنے والے 4 ن لیگی کارکن زخمی ہو گئے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد آنے والے مسلم لیگ نون خیبر پی کے کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 4 کارکن زخمی ہو گئے ۔مسلم لیگ نون خیبر پی کے کے ترجمان اختیار ولی کے مطابق براہمہ باہتر انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں مردان سے تعلق رکھنے والے 4نون لیگی کارکن انعام اللہ، محبوب خان، عطا الرحمان اور سید محمد زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن