• news

شکایات اور جعلسازی، پاکستانی لیبر باہر بھجوانے والی 12 غیر ملکی کمپنیاں بلیک لسٹ

پشاور (آن لائن) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بھرتی کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے والی 12غیر ملکی فرمز کو پاکستانی ورک فورس کی بھرتی سے روکتے ہو ئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کے ذرائع کے مطابق رواں سال بارہ کمپنیوں کو ملازمت کی فراہمی، وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، جعلی ویزوں کے اجراء اور دیگر معاہدوں کو پورا نہ کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آذر بائیجان کی 6، عراق اور عمان کی 3، 3 ایجنسیوں کو پاکستان سے مین پاور درآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن نے مالاکنڈ ڈویژن میں بعض افراد کی شکایات کی روشنی میں بعض کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن