• news

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت نہیں کی، ایسی بات قیاس آرائی ہے: الیکشن کمشن

اسلام آباد(نا مہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے تردید کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت نہیں کی، حکومت پنجاب نے ابھی تک صوبہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ کے حوالہ سے رولز بنائے ہیں، اس سلسلہ میں کیس عدالت میں ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں الیکشن کمشن نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت ایسی بات محض قیاس آرائی ہو سکتی ہے یا ایسی خبریں کسی کی ذاتی رائے ہو سکی ہے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے الیکشن کمشن ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن