• news

دفاعی پیداوار میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری ضروری‘ وسیع مواقع موجود ہیں: جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ’دفاعی پیداوار اور سکیورٹی خود انحصاری کے ذریعے قومی سلامتی‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار، ملکی دفاع اور خود انحصاری کے شعبے میں پبلک شراکت ضروری ہے۔ اشتراک سے اس صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ دفاعی پیداوار کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس سیمینار میں دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال، فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور چوہدری فواد نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا جب کہ مشیر تجارت رزاق داؤد نے قومی سلامتی میں خودمختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن