سعودی عرب میں پہلی دفعہ باکسنگ چیمپئین شپ کا انعقاد
جدہ کی ڈائیر ی ۔۔ امیر محمد خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے یہاں ایک معاہدے کے تحت سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت کا معاہدہ کیا
جدہ میں موسم جدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں سعودی عرب میں پہلی دفعہ باکسنگ چیمپئین شپ کا انعقاد بھی ہوا ، مقابلے سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے یہاں ایک معاہدے کے تحت سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت کا معاہدہ کیا ،جس دوران وہ تین ہفتے تک سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دی ، سعودی وزارت کھیل کا خیال ہے کہ وہ سعودی عرب کے مختلف شہروںمیںباکسنگ کی تربیت کا اہتمام کیجائے جسکا ذمہ دار بھی عامر خان کو بنایا گیاہے ۔ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کیلئے دنیا بھر سے نامی گرامی باکسر آئے ۔ جدہ میں ہونے والے ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے ہزاروں خواتین اور حضرات موجود تھے جن مین پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو پاکستان کے بڑے بڑے جھنڈے لئے ہوئے تھے اور دوران مقابلے وہ پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔ دنیا بھر سے آنے والے باکسر اپنے اپنے ملکوں کے چیمپین تھے جن میں امریکہ، برطانیہ ، اسپین، فلپائن اور دیگر ممالک ے باکسر موجود تھے ان مقابلوں کو بھی تماشیوں نے نہائت جوش خروش سے دیکھا ۔ باکسنگ کے مقابلوں کے دوران امریکہ سے آئے ہوئے مشہور اور مایہ ناز گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ۔ جدہ میں موجود نوجوان عامر ارشد خان نے ان مقابلوں اور باکسر عامر خان کو یہاں لانے میں بڑا کردار ادا کیا ۔ باکسر عامر خان کا مقابلہ آسٹریلیاء کے باکسر بلی ڈب سے ہوا ، رات گئے یہ مقابلہ ہوا عامرخان کو نہائت نعروں میوزک کے دوران رنگ میں لایا گیا جب عامر خان رنگ میں آئے تو انکے ساتھ امریکی گلوکار مشہور پاپ گیت گاتے ہوئے رنگ میں آئے ۔ان مقابلوںکو دیکھنے کیلئے پاکستان سے وزیر ٹٰکنالوجی چوہدری فواد حسین، پاکستانی مسلح افواج کے سابق سربراہ اورحال میں خلیجی اتحادی فوج کے کمانڈر (ر ) جنرل راحیل شریف اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے ، عامر خان کا مقابلہ آسٹریلیا ء سے بارہ روانڈ کا تھا مگر عامر خان کی چابکدستی اور تجربے نے آسٹریلیا ء کے باکسر بلی ڈب کو تیسرے روائونڈ میں زیر کردیا اور آسٹریلوی باکسر نے واک آوٹ لے لیا۔ عامر خان کی جیت پر ہزاروں شائقین عامر ، عامر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ، جنرل راحیل شریف ، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رنگ میں آکر عامرخان کو گلے لگا کر مبارکباد دی ۔امریکہ اور دیگر ممالک سے مہمان سابقہ باکسرز بھی وہاں موجود تھے ۔ اس موقع پر عامر خان نے اپنے باکسنگ گلفس سابقہ آرمی چیف راحیل شریف کوپیش کئے ۔ عامرخان نے اس موقع پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور فلپائین کے باکسر کو آئیندہ باکسنگ مقابلے میں چیلنج دیا ۔ ۔۔