نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کی ٹوٹے دل کے ساتھ وطن واپسی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کرکٹرزکی ٹوٹے دل کیساتھ وطن واپسی شروع ہوگئی، پہلے مرحلے میں پہنچنے والے 6کھلاڑیوںکا چند شائقین اور قریبی دوست احباب نے استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کے دل ٹوٹے ہوئے تھے۔ فاسٹ بائولرٹرینٹ بولٹ نے کہاکہ بظاہر کھیل کے دوران رونما ہونے والی چند چھوٹی چیزیں بھی آخر میں نتیجے پر گہرا اثر ڈالتی ہیں، سپر اوور کے بعد بھی سکور برابر رہنے کے باوجود ہارنا ہمارے لیے ایک منفرد قسم کی صورتحال تھی۔ وطن واپسی کے دوران 15 گھنٹے جہاز میں رہے اور کیویز یہی کہتے رہے کہ وہ بھی ہمارے لیے افسردہ ہیں، جانتا ہوں آئندہ چند برس تک فائنل کی یادوں سے پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل ہوگا۔امیدوں پر پورا نہ اترنے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔